28 اپریل 2025 - 17:59
آیت اللہ فقیہی کا ملت ایران کو بندر شہید رجائی کے المناک حادثے پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ فقیہی نے بندر شہید رجائی کے المناک حادثے پر ملت ایران اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا، اور حادثے کے تمام پہلوؤں کی مکمل تحقیقات اور ایسے حادثات کے دوبارہ ہونے سے بچاؤ پر زور دیا۔

اہل بیت (ع)نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آیت اللہ محسن فقیہی، نے ایک پیغام میں بندر شہید رجائی میں ہونے والے تلخ اور دلخراش دھماکے پر ملت ایران اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار حکام کو اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرنی چاہیے اور قصور یا سست روی کے ممکنہ عوامل کی شناخت کے بعد ایسے حادثات کے دوبارہ وقوع سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے۔

پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

محضر شریف عوام عزیز ایران اور سوگوار خاندانوں کو حادثہ بندر شہید رجائی پر تعزیت

السلام علیکم و رحمت اللہ

بندر شہید رجائی کے اس دردناک حادثے کی خبر نے ہمارے دلوں کو غم اور درد سے بھر دیا ہے۔ اس افسوسناک سانحے میں، ہمارے ملک کے غیور اور محنتی بیٹے جو حلال روزی کمانے اور عوام کی خدمت کے لیے کوشاں تھے، اپنے معبود کے ساتھ جا ملے۔ میں دل کی گہرائیوں سے ان کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ عظیم ہستیاں خدا کے سامنے عظیم انعام اور بلند مقام سے نوازے جائیں گی، کیونکہ وہ خلق خدا کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، اور اس سے بڑی سعادت اور کیا ہو سکتی ہے۔

میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ان عزیزوں کی روحوں کو اولیاء اور صالحین کے ساتھ محشور فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل اور عظیم انعام دے۔ نیز اس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد اور مکمل صحت یابی دے۔

ہمیں امید ہے کہ حکام محترم اس حادثے کے تمام پہلوؤں کا بغض و سنجیدگی سے جائزہ لیں گے اور سستی یا غفلت کے ذمے داروں کو پکڑ کر، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کریں گے، تاکہ ہمارے عزیز بیٹوں کی جانوں کے نقصان کا دوبارہ تکرار نہ ہو۔

والسلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

محسن فقیہی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha